اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترک صدر سے استنبول میں ملاقات

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے 51ویں اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی دورے کے بعد ترکیہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔

ترک ایوان صدر کے مطابق یہ ملاقات او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ترک ایوان صدر میں ہوئی۔

ملاقات کے دوران خطے کی تازہ ترین صورتحال اور ایران-اسرائیل جنگ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

رہنماؤں نے موجودہ عالمی صورتحال اور اس کے اثرات پر گہری گفتگو کی۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کاعزم کا اعادہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :سولر صارفین کے لیے اہم خبر،حکومت کا ٹیکس میں کمی کا اعلان

اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف کی نیک تمائیں ترک صدر تک پہنچائیں اور کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

Scroll to Top