ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام 2026 کے لیے باضابطہ نامزد کر دیا گیا

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام 2026 کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کر دیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جارجیا سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن رکنِ کانگریس بڈی کارٹر نے نوبیل کمیٹی کو اس حوالے سے باضابطہ خط ارسال کیا ہے۔

بڈی کارٹر نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی سطح پر غیر معمولی اور تاریخی کردار ادا کیا ہے، جس میں انہوں نے دہشتگردی کے سب سے بڑے ریاستی معاون کو مہلک ہتھیاروں کے حصول سے روکا اور اسرائیل و ایران کے درمیان ممکنہ مسلح تنازع کو ٹالنے میں اہم کردار ادا کیا۔

کارٹر کے مطابق ان اقدامات کے تناظر میں ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کا مستحق قرار دیا جانا چاہیے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان بھی ٹرمپ کو نوبیل امن انعام دینے کی سفارش کر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین اب ایران سے تیل خرید سکتا ہے اور اُمید ہے امریکہ سے بھی خریدے گا،ٹرمپ

پاکستان نے ناروے کی نوبیل کمیٹی کو ایک خط میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ سابق امریکی صدر کی مداخلت سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی آئی اور جنگ کا خطرہ ٹل گیا۔

Scroll to Top