مردان: خیبرپختونخوا پولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے مردان ریجن میں پہلے انٹر ڈسٹرکٹ پولیس اسپورٹس مقابلے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ جاری ہیں۔
ان مقابلوں کا انعقاد انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پر کیا جا رہا ہے، جبکہ ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی کی نگرانی میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز رضوان حبیب اور ایڈیشنل ایس پی وسال خان ان انتظامات کی قیادت کر رہے ہیں۔
اسپورٹس ایونٹ میں مردان، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ اور ضلع مہمند کے پولیس افسران اور جوان مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں، جن میں فٹبال، والی بال، کرکٹ اور بیڈمنٹن شامل ہیں۔
آج کے مقابلوں کے نمایاں نتائج درج ذیل ہیں فٹبال میں نوشہرہ نے چارسدہ کو شکست دی، والی بال میں نوشہرہ نے مہمند کو ہرایا جبکہ کرکٹ میں نوشہرہ نے مردان کو مات دی۔اسی طرح بیڈمنٹن میں پہلا میچ چارسدہ نے دوسرا میچ مہمند کے نام رہا،جبکہ تیسرا میچ دوبارہ چارسدہ نے اپنے نام کیا
یہ بھی پڑھیں : پشاور ،مردان اور صوابی میں مجوزہ اساتذہ بھرتی ٹیسٹ خراب موسم کے باعث ملتوی
یہ مقابلے نہ صرف جسمانی صحت، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کے فروغ کا ذریعہ ہیں بلکہ ان کا مقصد پولیس شہداء کی قربانیوں کو یادگار بنانا بھی ہے۔
یہ اسپورٹس مقابلے 27 جون 2025 کو اختتام پذیر ہوں گے، جس میں فائنل راؤنڈز کے بعد انعامات کی تقسیم کی تقریب منعقد کی جائے گی۔





