واٹس ایپ اسٹیٹس میں اسٹیکرز اور موسیقی شامل کرنے کی سہولت شامل

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی، جس کے تحت صارفین ٹیکسٹ اسٹیٹس پر اسٹیکرز اور موسیقی بھی شامل کرسکیں گے۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق اس نئے فیچر کے تحت اب ٹیکسٹ اسٹیٹس میں اسٹیکرز اور موسیقی بھی شامل کی جاسکے گی، یہ تبدیلی صارف کے جذبات کے اظہار کو مزید تخلیقی اور بامعنی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔

صارفین اس نئے فیچر کی مدد سے اپنے اسٹیٹس میں صرف تحریری پیغام ہی نہیں، بلکہ اس کے ساتھ تصویری اسٹیکرز، بیک گراؤنڈ میوزک اور دیگر تخلیقی عناصر بھی شامل کر سکیں گے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین اب اپنے ٹیکسٹ اسٹیٹس میں موسیقی منتخب کر کے بیک گراؤنڈ میں چلا سکیں گے، جس سے ان کی پوسٹ مزید پرکشش اور جذباتی انداز میں سامنے آئے گی۔

ساتھ ہی، صارفین اب مختلف اسٹیکرز کو اپنی مرضی سے اسٹیٹس میں شامل کر کے اپنا پیغام مزید مؤثر بنا سکیں گے۔

واٹس ایپ کی یہ اپ ڈیٹ صارفین کو زیادہ اختیارات اور تخلیقی اظہار کا موقع فراہم کرے گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پلیٹ فارم کو نہ صرف بات چیت کے لیے، بلکہ جذبات، خیالات اور یادوں کے اظہار کا بھی ذریعہ بنانا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایک سال کے دوران پشاور میں 250 راہزن ، سنیچرز اور 450 ڈرگ ڈیلرز گرفتار کیے ، ایس ایس پی اپریشنز مسعود بنگش

یہ نیا فیچر اس وقت آزمائشی مراحل میں ہے اور جلد ہی تمام صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔

Scroll to Top