ٹرمپ نے ناقابلِ یقین جنگ بندی کرا کے دنیا کو حیران کر دیا، وائٹ ہاؤس

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کرا کے وہ کر دکھایا جو دنیا کے لیے ناممکن تصور کیا جاتا تھا۔

اپنے بیان میں کیرولین لیویٹ نے کہا کہ ٹرمپ نے ایک جانب طاقت کا مظاہرہ کیا اور دوسری جانب امن کی راہ بھی نکالی، جو ان کی قیادت کی سمجھداری اور دور اندیشی کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ امریکا فرسٹ کی پالیسی پر قائم ہیں اور چاہتے ہیں کہ امریکا طویل جنگوں کے بجائے دنیا میں امن قائم کرے۔

ترجمان کے مطابق ٹرمپ طاقت کے استعمال سے نہیں گھبراتے، مگر ان کے نزدیک جنگ ہمیشہ آخری حل ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ آپریشن مڈنائٹ ہیمر امریکا کی سب سے خفیہ اور کامیاب کارروائی تھی، جس کے دوران ایران کے جوہری مراکز کی سخت نگرانی کی گئی، تاہم یورینیم کی منتقلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی مداخلت نے اسرائیل کو مکمل تباہی سے بچا لیا، ایرانی سپریم لیڈر

کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ ایران پر حملے سے متعلق حساس معلومات کے لیک ہونے کی تحقیقات ایف بی آئی کے سپرد کر دی گئی ہیں، جب کہ امریکا اب ایران کے ساتھ سفارت کاری کے راستے پر گامزن ہے، جو خطے میں پائیدار امن کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔

Scroll to Top