کیلیفورنیا: واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچر متعارف کرا دیا ہے جو چیٹس میں موجود طویل پیغامات کی مختصر سمری فراہم کرے گا، تاکہ صارفین ان ریڈ پیغامات کو مکمل طور پر پڑھے بغیر ہی اہم نکات جان سکیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ فیچر میٹا کی پرائیویٹ پروسیسنگ ٹیکنالوجی سے تقویت یافتہ ہے اور میٹا اے آئی چیٹ بوٹ کے ذریعے کام کرے گا۔
صارفین کو ان ریڈ میسجز کے اوپر “سمریز پرائیویٹلی” کا آپشن دکھائی دے گا، جس پر کلک کرنے سے چیٹ بوٹ متعلقہ پیغامات کی اہم معلومات کو مختصر انداز میں پیش کرے گا۔
نیا فیچر نہ صرف وقت کی بچت کرے گا بلکہ چیٹ کے موضوع کو بہتر طور پر سمجھنے اور جلدی جواب دینے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
واٹس ایپ کے مطابق صارفین کی پرائیویسی کو مقدم رکھتے ہوئے یہ سمریز صرف متعلقہ صارف تک محدود رہیں گی اور کوئی بھی ڈیٹا نہ تو واٹس ایپ، نہ میٹا اور نہ ہی کسی تھرڈ پارٹی کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔
ابتدائی طور پر یہ فیچر صرف پرائیویٹ چیٹس میں دستیاب ہوگا، گروپ چیٹس میں اس کا اطلاق فی الحال نہیں کیا جا رہا تاکہ صارفین کی رازداری کو مزید یقینی بنایا جا سکے۔





