سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 53 ڈالر کی کمی سے 3ہزار 290ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔

مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 5ہزار روپے کی کمی سے 3لاکھ 51ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔

اس طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 4ہزار 287روپے گھٹ کر 3لاکھ 925روپے کی سطح پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں :سوات سیلاب سے 75افراد متاثر،58کو ریسکیو کرلیا گیا،ابتدائی رپورٹ جاری

اعدادوشمار کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 68روپے کی کمی سے 3ہزار 782روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 58روپے کی کمی سے 3ہزار 242روپے کی سطح پر آگئی۔

Scroll to Top