پاک بحریہ کی پروقار پاسنگ آئوٹ پریڈ ، فیلڈ مارشل کی تقریب میں خصوصی شرکت

پاک بحریہ کی پروقار پاسنگ آئوٹ پریڈ ، فیلڈ مارشل کی تقریب میں خصوصی شرکت

پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں کورس کی تکمیل پر ایک شاندار اور پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب کے آغاز پر تلاوتِ قرآنِ پاک کی گئی، جس کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پریڈ کا معائنہ کیا اور نیوی کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے پیش کی گئی سلامی قبول کی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 123ویں مڈشپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے۔

تقریب میں کیڈٹ عبدالرحمٰن کو اعلیٰ کارکردگی پر اعزازی شمشیر سے نوازا گیا، جو کیڈٹس کی محنت اور لگن کا عملی مظہر ہے۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کرنے والے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی موجودگی نے اس تقریب کو مزید باوقار بنا دیا۔

Scroll to Top