ملک میں مہنگائی کی مجموعی رفتار میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم روزمرہ استعمال کی کئی اشیائے ضروریہ اب بھی مہنگی ہو رہی ہیں۔ ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی، چاول، گڑ، ایل پی جی سمیت 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ 12 اشیاء سستی ہوئیں اور 25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 0.18 فیصد کمی ہوئی، جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی میں اضافے کی رفتار منفی 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو رواں سال کے دوران کمی کا تسلسل ظاہر کرتی ہے۔
مہنگی ہونے والی اشیاء:۔
ادارہ شماریات کے مطابق جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ان میں نمایاں درج ذیل ہیں:
بجلی: 6.88 فیصد
گڑ: 1.00 فیصد
چینی: 0.88 فیصد
ایل پی جی: 1.24 فیصد
ٹماٹر: 0.99 فیصد
باسمتی ٹوٹا چاول: 0.69 فیصد
خشک دودھ، تازہ دودھ، دہی، جلانے کی لکڑی اور لہسن کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ ریکارڈ ہوا۔
سستی ہونے والی اشیاء:۔
وہ اشیاء جن کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ان میں شامل ہیں:۔
انڈے: 12.27 فیصد
چکن: 10.75 فیصد
آلو: 1.27 فیصد
پیاز: 1.46 فیصد
دال ماش، دال مونگ، کیلے اور آٹا بھی سستے ہوئے۔
قیمتوں میں استحکام:
مزید 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کسی قسم کی تبدیلی ریکارڈ نہیں کی گئی، جن میں مختلف برانڈز کا آٹا، مصالحہ جات، گوشت اور گھی شامل ہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں کمی کی رفتار اگرچہ جاری ہے، تاہم صارفین کو ریلیف دینے کے لیے قلیل مدتی پالیسی اقدامات کی ضرورت اب بھی محسوس کی جا رہی ہے۔





