سانحہ سوات کے بعد کے پی حکومت کی سخت کارروائی، دریاؤں کے کنارے تجاوزات کیخلاف آپریشن

دریائے سوات کے قریب ہر قسم کی مائننگ پر پابندی عائد

خیبر پختونخوا حکومت نے دریائے سوات کے قریب واقع دریا کے بیلٹ میں ہر قسم کی مائننگ پر فوری طور پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق یہ اقدام ماحولیاتی تحفظ، سیلابی خطرات سے بچاؤ، اور عوامی جان و مال کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کل صبح سے دریا کے اطراف میں تجاوزات کے خلاف باقاعدہ آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔

ایک ماہ قبل بھی اسی نوعیت کا آپریشن کیا گیا تھا، اور اب کی بار کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

حکومت نے ریسکیو ٹیموں کو جدید آلات سے لیس کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے جن میں ڈرونز بھی شامل ہوں گے تاکہ ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :سپریم کورٹ کے فیصلے سے دکھ اور مایوسی ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز دریائے سوات میں طغیانی کے باعث کئی سیاح ڈوب کر جاں بحق ہو گئے تھے۔ واقعے نے صوبائی حکومت کو متحرک کر دیا جس کے بعد یہ اہم اقدامات اٹھائے گئے۔

Scroll to Top