پولیس پر گاڑی چڑھانے کے کیس میں اسد قیصر کی ضمانت برقرار، لمبی تاریخ مل گئی

پولیس پر گاڑی چڑھانے کے کیس میں اسد قیصر کی ضمانت برقرار، لمبی تاریخ مل گئی

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 6 اگست تک توسیع کر دی ہے جبکہ کیس کی سماعت بھی اسی تاریخ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سماعت کے دوران بتایا کہ اسد قیصر شامل تفتیش ہو چکے ہیں، تاہم ان کا بیان ٹیلی فونک کال کے ذریعے عدالت کو موصول ہوا ہے اور وہ خود پیش نہیں ہوئے۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وہ دو مرتبہ اسد قیصر سے تفتیش کے لیے گئے مگر وہ دستیاب نہیں تھے۔

عدالت نے اسد قیصر کو ہدایت کی کہ وہ تفتیشی افسر سے رابطہ کر کے اگلی سماعت تک تفتیش مکمل کریں۔ سماعت کے دوران اسد قیصر نے عدالت کو بتایا کہ انہیں بیرون ملک جانا ہے، جس پر عدالت نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 6 اگست تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ اسد قیصر پر سنگجانی جلسے کے دوران پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔

Scroll to Top