ملک بھر میں 5 جولائی تک وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، سوات، پشاور اور کشمیر میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
لاہور، گوجرانوالہ، سوات، مالاکنڈ، جہلم، چکوال اور سیالکوٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے اب تک 45 افراد جاں بحق اور 68 زخمی ہو چکے ہیں۔
شدید بارشوں اور اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جبکہ نالہ لئی اور دیگر آبی گزرگاہوں میں نہانے پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔
حالیہ بارشوں کے باعث تربیلا ڈیم کی پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 1498 فٹ تک پہنچ گئی ہے، جب کہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی کل گنجائش 1550 فٹ ہے۔ حکام نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔





