علی امین گنڈاپور کیخلاف سازش کیلئے ان کے اپنے لوگ ہی کافی ہیں، گورنر خیبر پختونخوا

نوجوان نسل موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز سے نمٹنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے، گورنر خیبر پختونخوا

پشاور : گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل یوتھ کونسل خیبر پختونخوا کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی قیادت طارق شاہ کر رہے تھے جبکہ دیگر اراکین میں فرشتہ نور، شاہد خان، فاطمہ فراز اور بشریٰ آفریدی شامل تھے۔

گورنر کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پاکستان کا وہ صوبہ ہے جہاں نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، لیکن بدقسمتی سے دہشت گردی اور کرپشن نے نوجوانوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی نااہلی کے باعث نوجوانوں میں احساسِ محرومی بڑھا ہے، جسے ختم کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ وزیراعظم پاکستان سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ نوجوانوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

گورنر نے ضم شدہ اضلاع (سابقہ فاٹا) کے نوجوانوں کو درپیش چیلنجز پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی سے نوجوانوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ساڑھے 11 کروڑ بسکٹ پر نہیں، ملازمین کے کھانے پر خرچ ہوئے،علی امین گنڈاپور

گورنر فیصل کریم کنڈی نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اور حکومت ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔

Scroll to Top