آئی ایم ایف کی شرط پوری، گریڈ 17 اور اوپر کے سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایک اور بڑی شرط پوری کر دی، اب گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران کے اثاثے پبلک ہوں گے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری سے سول سرونٹس ترمیمی ایکٹ 2025 کا گزٹ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےگزٹ نوٹیفکیشن تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو بھجوا دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں سیکشن 15 کے بعد 15 (اے) کا اضافہ کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری افسران کےاثاثوں کی تفصیلات فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ذریعے پبلک کی جائیں گی، سرکاری افسران کو اپنےاہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرانا ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں :آذربائیجان کی پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدے پر دستخط

نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری افسران ملکی اور غیر ملکی اثاثوں اور مالی حیثیت سے آگاہ کریں گے، سرکاری افسران کو اپنےاو رپنے اہل خانہ کے اثاثے ڈیجیٹل طور پر فائل کرنا ہوں گے، کسی بھی افسرکی ذاتی معلومات کی راز داری کاخیال رکھا جائے گا۔

Scroll to Top