بنوں،سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، دو ملزمان گرفتار

بنوں پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش جیسے خطرناک رجحانات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ایس ایچ تھانہ ککی خامد خان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کارروائی کے دوران ملزم تحسین اللہ ولد عزیز خان سکنہ شبہ خوجڑی، جس نے سوشل میڈیا پر کلاشنکوف کی ویڈیو وائرل کی تھی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے کلاشنکوف برآمد کرلی گئی۔

اسی طرح ملزم عبدالوہاب ولد عمر علی سکنہ شہباز ککی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے پستول برآمد کیا گیا۔

دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی کے مطابق سوشل میڈیا کو جرائم کا ذریعہ بنانے والوں کے لیے بنوں پولیس کا پیغام واضح ہےکہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں،اسلحہ کی نمائش اور معاشرتی خوف و ہراس پھیلانے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔

Scroll to Top