ایبٹ آباد میں گھریلو ملازمہ سے زیادتی اور قتل کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاج

ایبٹ آباد میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ اقراء کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کے واقعے کے خلاف سول سوسائٹی نے شدید احتجاج کیا۔

احتجاجی ریلی تھانہ کینٹ چوک سے شروع ہو کر پریس کلب کے باہر تک نکالی گئی، جہاں مظاہرین نے ملزم حارث کو فوری پھانسی دینے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

وکلاء، تاجر برادری، صحافیوں اور دیگر شہریوں نے ریلی میں بھرپور شرکت کی۔

مظاہرین نے پولیس سے شفاف اور جلد از جلد تحقیقات کا مطالبہ کیا تاکہ انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

ایبٹ آباد پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش گزشتہ رات ہسپتال لائی گئی، جہاں ڈاکٹروںکو معائنے کے دوران تشدد اور زیادتی کے واضح شواہد ملے ہیں۔

پولیس کے مطابق مبینہ طور پر اقرا کو زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے ملزم حارث لطیف کو گرفتار کر لیا گیا

Scroll to Top