آپریشن سندور ، بھارت فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ، فیلڈ مارشل

آپریشن سندور ، بھارت فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ، فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل ، سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا ،جنگ کے بدلتے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بھارت آپریشن سندور میں فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ۔

فیلڈ مارشل نے سکیورٹی اینڈ وار کورس کرنیوالے مسلح افواج کے فارغ التحصیل افسرا ن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور میں بھارت فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ، پاکستان کی کامیابی میں بیرونی حمایت جیسے الزامات غیر ذمہ دارانہ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دوطرفہ فوجی تصادم میں دیگر ممالک کو شامل بھارت کی ناقص سیاسی کوشش ہے ، ایسے بیانات پاکستان کی کامیابی کو تسلیم کرنے میں روایتی ہچکچاہٹ کی عکاسی کرتے ہیں۔

Scroll to Top