پی ٹی آئی کی نااہلی نے پشتون تعلیمی نظام اور صحت کے منصوبے کمزور کیے، ڈاکٹر روح الامین

اسلام آباد : ڈاکٹر روح الامین نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشتونوں کی بدقسمتی ہے کہ تیسری بار ان پر نااہلوں کی حکومت مسلط ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 12 سالوں میں صحت کارڈ ہی ایک ایسا منصوبہ تھا جو بہتر تھا، لیکن اس کا غلط استعمال کیا گیا۔

ڈاکٹر روح الامین نے کہا کہ ایم ایم اے اور اے این پی کے ادوار میں تعلیمی نظام کو مضبوط کیا گیا تھا، مگر پی ٹی آئی کے دور میں اسے کمزور کر دیا گیا۔

انہوں نے باچاخان اور ولی خان کی آخری نشانی کے طور پر غلام احمد بلور کو یاد کیا اور کہا کہ مشکل وقت میں مرحوم بلور کے گھر میں ان عظیم شخصیات کے لیے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے تھے۔

ڈاکٹر روح الامین نے طالبان حکومت میں تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ افغان طالبان اور ماضی کے طالبان میں واضح فرق ہے، خاص طور پر خواتین کی تعلیم پر پابندی کے مسئلے پر طالبان کے اندر بھی اختلافات پائے جاتے ہیں۔

ان کے مطابق طالبان کے ایک دھڑے کا موقف ہے کہ خواتین کی تعلیم پر عائد پابندی ختم کی جانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : ادریس اثر احمد زئی نے غنی خان کو پشتون اسکول آف فلسفی کا بانی قرار دے دیا

انہوں نے پاکستان کی افغان مہاجرین کے لیے مہمان نوازی کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس نے 40 سے 50 لاکھ افغان مہاجرین کو 1997 سے لے کر آج تک عزت اور احترام کے ساتھ پناہ دی ہے، جو ایک بے مثال خدمت ہے۔

Scroll to Top