دہشتگردوں سے پوری قوت سے نمٹیں گے، بے گناہوں کے خون کا بدلہ لیا جائے گا، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان کے علاقے سر ڈھاکہ میں مسافر بس سے لوگوں کے اغوا اور بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے واقعے کو انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے کہا کہ نہتے شہریوں کا قتل فتنتہ الہندوستان کی کھلی دہشتگردی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردوں سے پوری قوت سے نمٹا جائے گا اور بے گناہ افراد کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت اور ریاستی ادارے عوام کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، ہم عزم، اتحاد اور طاقت کے ساتھ دہشتگردی کے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: باجوڑ دھماکے میں ملوث عناصر کا سراغ لگا لیا گیا، سی ٹی ڈی رپورٹ سامنے آ گئی

وزیراعظم شہبازشریف نے متعلقہ سیکیورٹی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری کارروائی کرتے ہوئے مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں جبکہ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار بھی کیا۔

Scroll to Top