پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبر پختونخوا سے سینیٹ انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کے نام فائنل کر دیے ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست بانی چیئرمین تحریک انصاف سے مشاورت کے بعد ترتیب دی گئی، باضابطہ نوٹیفکیشن پارٹی کے مرکزی صدر بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے جاری کیا گیا۔
پی ٹی آئی نے جنرل نشستوں کے لیے مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا محمد آفریدی، عرفان سلیم اور خرم ذیشان کے ناموں کو حتمی فہرست میں شامل کیا ہے، اس کے ساتھ ہی فیض الرحمن اور شفقت ایاز کو بیک اپ امیدواروں کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔
ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لیے اعظم سواتی اور ارشاد حسین کے نام فائنل کیے گئے ہیں جبکہ نورالحق قادری کو بیک اپ امیدوار کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
خواتین کی مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی نے عائشہ بانو اور روبینہ ناز کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں پر حلف نہ ہونے پر مسلم لیگ (ن) پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئی
پارٹی قیادت نے حتمی امیدواروں کے اعلان کے بعد دیگر پارٹی اُمیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیں۔





