پیپلز پارٹی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، سینیٹ انتخابات پر مشاورت

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور خیبر پختونخوا میں آئندہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی۔

پیپلز پارٹی کے وفد میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، سینئر رہنما خورشید شاہ اور ظاہر شاہ شامل تھے، جبکہ جے یو آئی (ف) کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اکرم خان درانی، مولانا لطف الرحمان، مولانا اسعد محمود، زاہد درانی اور اسجد محمود نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں :بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی کر رہا ہے، دفتر خارجہ

Scroll to Top