عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 345ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2300 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 57ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 1ہزار 971روپے بڑھ کر 3لاکھ 6ہزار 069روپے کی سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں :پیپلز پارٹی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، سینیٹ انتخابات پر مشاورت
واضح رہے کہ گذشتہ روز عالمی مارکیٹ میں اضافے کے نتیجے میں مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 200 روپے کے اضافہ ہوا تھا۔





