پی سی بی کا دورہ انگلینڈ کے لئے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لئے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے ۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت دورہ انگلینڈ میں پاکستان شاہینز کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے، ٹیسٹ بیٹر سعود شکیل دورہ انگلینڈ میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔

پاکستان شاہینز ٹیم 17 جولائی سے 6 اگست تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ میں دو تین روزہ اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔

18 رکنی سکواڈ میں پچیس سال سے کم عمر کے 11 کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 19اشیاء ضروریہ مہنگی،6کی قیمتیں کم ہوئی، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

سکواڈ میں سعود شکیل کپتان، علی زریاب، اذان اویس، فیصل اکرم، حیدر علی ، معاذ صداقت، مہران ممتا، میر حمزہ، محمد سلیمان، مبشر خان ، موسیٰ خان، مشتاق احمد، عمیر بن یوسف ، روہیل نذیر وکٹ کیپر، ساجد خان، شاہد عزیز، شمائل حسین اور عبید شاہ شامل ہیں۔

Scroll to Top