آن لائن فراڈ سے بچاؤ کیلئے ہدایات جاری

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے آن لائن فراڈ سےبچاؤکیلئےہدایات جاری کردیں ۔

پی ٹی اے کی جانب سےکہا گیا کہ آن لائن فراڈ کےلیےکوریئر کمپنی کا جعلی نمائندہ بن کر بات کی جاتی ہے،فراڈیےخودکوڈلیوری کمپنی ملازم ظاہرکرکےاو ٹی پی حاصل کرنےکی کوشش کرتےہیں۔

ہدایت میں کہا گیا ہے کہ پارسل ڈلیوری کیلئے موبائل فون پرموصول او ٹی پی شیئر کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے،او ٹی پی مانگنےکا مقصد آپ کے آن لائن اکاؤنٹس تک غیر قانونی رسائی ہے،کسی بھی اجنبی سےاو ٹی پی شیئر نہ کریں چاہے وہ ڈلیوری مین ہی کیوں نہ ہو۔

جاری ہدایات کے مطابق او ٹی پی آپکےآن لائن اکاؤنٹس کی چابی ہے،اسےپاسورڈ کی طرح محفوظ رکھیں،او ٹی پی صرف آپ کے موبائل پر آتا ہےکسی کو بتانا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :شمالی وزیرستان، اتمانزئی قومی جرگے اور اعلیٰ حکام کے مذاکرات میں اہم پیش رفت

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ دھوکا دہی کی کوشش کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ اداروں کو دیں،شہری آن لائن فراڈ سے بچنے کے لیے محتاط رہیں اورمحفوظ رہیں۔

Scroll to Top