پشاور:ملک سعیدپولیس لائن دھماکہ کیس میں گواہان طلب،سماعت 12 اگست تک ملتوی

پشاور(کامران علی شاہ ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملک سعد پولیس لائن دھماکے میں گرفتار ملزم ولی محمد کی مقدمے کی مزید سماعت 12اگست تک ملتو کردی ہے اور استغاثہ کے گواہان کو طلب کر لیا ہے۔

گزشتہ روز اے ٹی سی جج نے ولی محمد خان نے مقدمے کی سماعت شروع کی تو اس دوران عدالت نے سی ٹی ڈی اہلکار کا بیان قلمبند کیا ۔ عدالت نے مزید گواہان کو اگلی پیشی پر طلب کرلیا۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملک سعد پولیس لائنز میں خودکش دھماکہ 30جنوری 2023 میں ہوا تھا، دھماکے میں تقریبا 92 افراد شہید اور سینکڑوں زخمی ھوئے تھے، پولیس نے تحقیقات کے دوران ملزم ولی محمد کو حراست میں لیا،ملزم ولی محمد پولیس اہلکار تھا جو اس وقت جیل میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیرہ اسماعیل خان: عالمی یوم آبادی کے موقع پر آگاہی سیمینار، واک اور تقریبات کا انعقاد

پرسیکیوشن کا کہنا ہےکہ مقدمے میں استغاثہ گواہان کے بیانات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ،ایک گواہ کا بیان قلمبند کیا گیا جبکہ نو دیگر گواہان کو طلب کرلیا گیا ہے۔

Scroll to Top