پشاور(کامران علی شاہ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کا مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرنے کا معاملہ ، رجسٹرار نے درخواست پر اعتراض لگا کر واپس کر دیا۔
رجسٹرار کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پشاور ہائیکورٹ کا مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ برقرار رکھا،پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ اب سپریم کورٹ کے فیصلے میں ضم ہوچکا ہے، یہ درخواست اب قابل سماعت نہیں ہے، اسکو واپس کیا جاتا ہے۔
پی ٹی آئی کے صوبائی جنرل سیکریٹری علی اصغر نے پشاور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست دائر کی تھی درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے میں تحریک انصاف پارٹی نہیں تھی ۔
یہ بھی پڑھیں : اگر خیبرپختونخوا حکومت گری تو سیاست چھوڑ دوں گا ،علی امین گنڈاپور
درخواست میں ہائیکورٹ کا 25, مارچ 2024 کو مخصوص نشستوں کا فیصلہ کلعدم قرار دے کر پی ٹی آئی کو فریق بنانے کی استدعا کی گئی تھی۔





