اپنے کاغذات نامزدگی کی بنیاد پر مخصوص نشستوں کیلئے عدالت سے رجوع کرنے جا رہا ہوں، علی امین گنڈاپور

اگر خیبرپختونخوا حکومت گری تو سیاست چھوڑ دوں گا ،علی امین گنڈاپور

پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےکہا ہے کہ عمران خان کے بیٹے پاکستان آئیں گے، ان کی گرفتاری کی بات کرنا انتہائی کم ظرفی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام سے بیرونِ دنیا میں پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے،جو بچے صرف والد سے ملنے آ رہے ہیں، ان پر گرفتاری کی بات شرمناک ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ اگر مجھے یقین ہو کہ کوئی مجھے گولی مارنے آ رہا ہے تو میں بھی جواب دوں گا یہ میرا ذاتی مؤقف ہے، ہمارے مذہب اور آئین میں مکمل سیلف ڈیفنس کی اجازت موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خاموش رہنا اور جواب نہ دینا خودکشی کے مترادف ہے ۔

وزیراعلی نے کہا کہ پارٹی میں گروپ بندی نہیں ہونی چاہیے، سب کو متحد ہو کر آگے بڑھنا چاہیے،میں نے ہمیشہ پارٹی میں اتحاد اور قوم کو یکجا رکھنے کی بات کی ہے۔

انہوں نے کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت گری تو سیاست چھوڑ دوں گا،سینیٹ سے متعلق تمام فیصلے بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی بنیادی ترجیح قانون کی بالادستی ہے، اور یہ کہ اداروں کے درمیان اعتماد کی بحالی ناگزیر ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارٹی کی قیادت کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔،سیاسی جبر کی صورت میں جلد لائحہ عمل پیش کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کے حق پر قدغن افسوسناک ہے، گرفتاریوں کا سلسلہ ناقابل قبول ہے

انہوں نے کہا کہ ریسکیو سمیت تمام شعبوں میں خدمات کے معیار کو بہتر بنایا جا رہا ہے

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ دفاع کی بات کرتا ہوں تو اُسے دھمکی کہا جاتا ہے۔

Scroll to Top