فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے پاکستان کے سب سے بڑے امتحان سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحانات کانتیجہ جاری کردیا، ایف پی ایس سی کے مطابق کامیابی کا تناسب صرف 2.74 فیصد رہا ۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحان میں کامیابی کا تناسب صرف 2.74 فیصد رہا۔
ایف پی ایس سی نے بتایا کہ سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحان میں17 ہزار 351 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے صرف 476 امیدواروں نے سی ایس ایس کا تحریری امتحان پاس کیا ہے۔
ایف پی ایس سی کے اعلامیے کے مطابق تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والوں میں 239 مرد اور 237 خواتین شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: باجوڑ کی ہونہار طالبہ نے سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کرکے تاریخ رقم کردی
ایف سی پی ایس کے اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ کامیاب امیدواروں کے میڈیکل اور سائیکولوجیکل ٹیسٹ اور زبانی امتحان کاشیڈول جلد جاری ہوگا۔





