سینیٹ الیکشن کے دوران خیبرپختونخوا اسمبلی میں لذیذ پکوانوں کا اہتمام، ارکان کھانے پر ٹوٹ پڑے

سینیٹ الیکشن کے دوران خیبرپختونخوا اسمبلی میں لذیذ پکوانوں کا اہتمام، ارکان کھانے پر ٹوٹ پڑے

Pakistan SCO Summit 2026

خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے روز ایک دلچسپ منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب سخت سیاسی ماحول کے بیچ ارکان اسمبلی لذیذ کھانوں کی خوشبو سے کھنچے چلے آئے اور تمام سیاسی تلخیاں وقتی طور پر پس پشت ڈال کر ظہرانے سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔

نجی ٹی وی چینل (آج نیوز)کیمطابق اسمبلی لان میں سینیٹ پولنگ کے دوران ارکان اسمبلی کے لیے پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں نمکین تکے، چکن قورمہ، سیخ کباب، کابلی پلاؤ، کھیر اور دیگر روایتی پکوان شامل تھے۔ مجموعی طور پر دس اقسام کے کھانے پیش کیے گئے، جن کی خوشبو نے اسمبلی کی فضا بدل دی۔

ذرائع کے مطابق کھانے کے وقت سیاسی وابستگیاں اور اختلافات ایک طرف رکھ دیے گئے اور تمام ارکان نے خوشگوار ماحول میں کھانے کا بھرپور لطف اٹھایا۔ وہ لمحات جہاں سیاسی کشیدگی عروج پر تھی، وہیں کھانے کی میز پر یکجہتی اور خوش مزاجی کا نادر نظارہ بھی سامنے آیا۔

یہ منفرد منظر سیاسی سرگرمیوں سے بھرپور دن میں ایک خوشگوار وقفے کی حیثیت رکھتا تھا، جس نے اسمبلی کے ماحول کو لمحہ بھر کے لیے نرم و خوشبودار بنا دیا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top