اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کی مختلف نشستوں پر کامیاب ہونے والے گیارہ امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق منتخب ارکان کی سینیٹ میں مدتِ رکنیت 8 اپریل 2030 تک ہوگی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں آزاد امیدوار مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا محمد آفریدی اور نورالحق قادری کے نام شامل ہیں، جو جنرل نشستوں پر کامیاب قرار پائے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے نیاز احمد، جمعیت علمائے اسلام کے عطاء الحق دُرانی، اور پاکستان پیپلز پارٹی کے طلحہٰ محمود کی کامیابی کی بھی تصدیق کر دی گئی ہے۔
خواتین کی مخصوص نشستوں پر آزاد امیدوار روبینہ ناز اور پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد کو کامیاب قرار دیا گیا ہے جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر آزاد امیدوار اعظم سواتی اور جے یو آئی کے دلاور خان کامیاب ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کے وزراء، مشیران، معاونین خصوصی اور وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے 10 کروڑ سے زائد ایندھن پر خرچ کیے
الیکشن کمیشن کے مطابق جنرل نشستوں پر منتخب ہونے والے تمام امیدوار خیبر پختونخوا سے منتخب ہوئے ہیں۔





