اسلام آباد (مہوش قماس)و زیراعظم شہباز شریف نے جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر مذہبی سیاسی جماعتوں کے حالیہ قانون سازی سمیت دیگر تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دلایا کہ وہ تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں : وفاق المدارس العربیہ کے علمائے کرام کی ڈپٹی کمشنر سوات سے ملاقات،خوازاخیلہ مدرسہ واقعہ کی مذمت،مجرم سے لاتعلقی کا اظہار
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی سلامتی اور ترقی کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔





