ڈھاکا کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پاکستان جو ٹی 20 سیریز میں پہلی بار وائٹ واش ہونے کے خطرے سے دوچار ہے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔
پاکستان کی اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے جوشیلا انداز میں کیا اور 7.5 اوورز میں 82 رنز کی مضبوط شراکت قائم کی۔
صائم ایوب 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 41 گیندوں پر 63 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی اور انہیں نسوم احمد نے پویلین بھیجا۔
محمد حارث اور حسین طلعت دونوں ناکام رہے اور صرف 5 اور 1 رن بنا سکے۔
حسن نواز نے 17 گیندوں پر 33 رنز بنا کر ٹیم کو سنبھالا دیا، جبکہ اننگ کے آخر میں محمد نواز نے 16 گیندوں پر 27 رنز کی قیمتی اننگز کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
فہیم اشرف جنہوں نے گزشتہ میچ میں نصف سنچری بنائی تھی،اس بار صرف 4 رنز پر آؤٹ ہوئے۔





