(جلال محسود)شیخ بدین ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت کے سنگم پر واقع وہ بلند و بالا تفریحی مقام ہے جو قدرتی مناظر، تاریخی آثار اور منفرد موسم کی وجہ سے بہترین سیاحتی مقام کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔
یہ علاقہ نہ صرف سیاحت کے لیے موزوں ہے بلکہ تاریخی و ماحولیاتی لحاظ سے بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔
ایک طرف ڈیرہ اسماعیل خان کا شمار پاکستان کے گرم ترین شہروں میں ہوتا ہے تو وہی شیخ بدین اپنی منفرد موسم اور سبزازاری کی وجہ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
برسوں سے درپیش مسائل نے شیخ بدین کی خوبصورتی اور اہمیت کو دھندلا کر رکھ دیا۔سرکاری سطح پر اس مقام کو نیشنل پارک قرار دیا جا چکا ہے لیکن اس کے باوجود انتظامی غفلت اور ترقیاتی منصوبوں کی کمی نھ شیخ بدین کی افادیت پر سوالیہ نشان لگا دیئے۔
سڑک کی ابتر صورتحال، ہوٹلز اور دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے سیاح شیخ بدین کا رخ کرنے سے کترا رہے ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے شہریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر سڑکوں کی تعمیر، سیاحوں کے لئے رہائش و پانی جیسی سہولیات کی فراہمی اور تاریخی عمارتوں کی بحالی کے اقدامات کرے تاکہ یہ علاقہ اپنی اصل شان و شوکت بحال کر سکے اور وہاں پر جانے والے سیاحوں کو مسائل درپیش نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں 27 سے 31 جولائی تک مزید بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ
اگر شیخ بدین میں سیاحوں کو سہولیات دی جائے تو ایک طرف اگر شیخ بدین سیاحوں کے لئے بہترین مقام ثابت ہوسکتا ہے وہی مقامی لوگوں کے روزگار کا بہترین ذریعہ بھی بن سکتا ہے





