ایشیا کپ یو اے ای میں منعقد ہوگا

اسلام آباد(مہوش قماس)ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے یہ اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔

محسن نقوی نے اپنی پوسٹ میں کہاکہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اے سی سی مینز ایشیا کپ 2025 کی تاریخوں کا باقاعدہ اعلان کیا جا رہا ہے، ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں 9 سے 28 ستمبر تک منعقد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : قدرتی حسن سے مالامال ڈی آئی خان کا تفریحی مقام شیخ بدین سیاحوں کی پہنچ سے دور کیوں؟

انہوں نے اپنی پوسٹ میں مذید لکھا کہ ہم شاندار کرکٹ مقابلوں کے منتظر ہیں! تفصیلی شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔”

Scroll to Top