ایشیا کپ 2025 کا شیڈول جاری، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2025 کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ایونٹ کا افتتاحی میچ 9 ستمبر کو افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ہوگا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلہ 14 ستمبر کو شیڈول کیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عمان شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا اور ہانگ کانگ جگہ بنائے ہوئے ہیں۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 11 ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلے گا، دوسرے روز 10 ستمبر کو بھارت اور یو اے ای کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

دیگر اہم میچز میں بنگلہ دیش بمقابلہ ہانگ کانگ (11 ستمبر)، سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش (13 ستمبر)، اور بھارت بمقابلہ عمان (19 ستمبر) شامل ہیں۔

گروپ مرحلے کے اختتام کے بعد 20 ستمبر سے سپر فور مرحلہ شروع ہوگا جس میں ٹاپ چار ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی خطرات اور پیچیدہ ہائبرڈ چیلنجز میں باہمی فوجی تعاون کی اشد ضرورت ہے،فیلڈ مارشل

اس مرحلے میں 6 میچز کھیلے جائیں گے جن کے بعد ایونٹ کا فائنل 28 ستمبر کو ہوگا۔

Scroll to Top