امریکا میں خواتین کی مقبول ڈیٹنگ ایپ کا ڈیٹا لیک، 72 ہزار تصاویر چوری

امریکا میں خواتین کی مقبول ڈیٹنگ ایپ کا ڈیٹا لیک، 72 ہزار تصاویر چوری

امریکا میں خواتین کے لیے مخصوص ڈیٹنگ ایپ “Tea” پر سائبر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 72 ہزار سے زائد صارفین کی تصاویر چوری ہو گئی ہیں۔

کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ یہ واقعہ ایک سیکیورٹی بریچ کے باعث پیش آیا جس میں ہیکرز نے غیر مجاز طور پر سسٹم تک رسائی حاصل کر کے حساس ڈیٹا چرا لیا۔

Tea ایپ کی ترجمان نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ چوری شدہ تصاویر میں 13 ہزار سیلفیاں اور شناختی تصاویر شامل ہیں جو صارفین نے اکاؤنٹ کی تصدیق کے لیے فراہم کی تھیں جبکہ 59 ہزار تصاویر مختلف پوسٹس، کمنٹس اور پرائیویٹ میسجز سے حاصل کی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق کمپنی نے فوری طور پر سائبر سیکیورٹی ماہرین کی خدمات حاصل کر کے متاثرہ نظام کو محفوظ بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے کام شروع کر دیا ہے۔

ترجمان کی جانب سےبتایا گیا کہ ای میل ایڈریسز یا فون نمبرز افشا نہیں ہوئے اور صرف وہ صارفین متاثر ہوئے ہیں جنہوں نے فروری 2024 سے پہلے ایپ پر سائن اپ کیا تھا۔

خواتین کی اس مخصوص ایپ “Tea” نے حالیہ دنوں میں تیزی سے مقبولیت حاصل کی ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ صرف گزشتہ چند دنوں میں دو ملین سے زائد صارفین نے پلیٹ فارم میں شامل ہونے کی درخواست دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی کے باعث ناسا کے 4,000 ملازمین مستعفی

ایپ “Tea” میں سائن اپ کے دوران صارفین کو اپنی سیلفی جمع کرانی ہوتی ہے جس کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ تصدیق کے بعد حذف کر دی جاتی ہے۔

Scroll to Top