عمران خان نے کہا بھارت کیخلاف متحد ہیں، فیصل چوہدری نے مزید کیا بات چیت کی ؟ جانئے

پی ٹی آئی میں قیادت کا فقدان، تحریک نہیں چل سکتی، فیصل چوہدری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اور وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں لیڈرشپ کا شدید فقدان ہے اور موجودہ قیادت کسی بھی تحریک کو آگے بڑھانے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

نجی ٹی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے قانونی کیسز بھی مؤثر انداز میں نہیں لڑے، اور اگر سزائیں نہ بھی ملتیں، تب بھی پارٹی کوئی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی ایک قابلِ مذمت واقعہ ہے، لیکن ان افراد کو سزا دینا ناانصافی ہے جو اس میں ملوث ہی نہیں تھے۔ فیصل چودھری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے ہر محاذ پر لڑائی مول لی ہے، چاہے وہ سیاسی ہو یا قانونی۔

فیصل چودھری نے موجودہ قیادت کو کمپرومائزڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نہ صرف پارٹی کے اندر اختلافات ہیں بلکہ تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھی کشیدگی موجود ہے۔

ان کے مطابق موجودہ قیادت کے پاس کوئی واضح حکمت عملی نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ایسا شخص موجود ہے جو معاملات کو سلجھا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور یونیورسٹی کے ملازمین نے ایڈمنسٹریشن بلاک بند کرنے کی تاریخ بتا دی

انہوں نے واضح کیا کہ وہ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ موجودہ قیادت کسی مؤثر تحریک کی قیادت نہیں کر سکتی، اور یہ بات وہ بانی پی ٹی آئی کو بھی بتا چکے ہیں۔

فیصل چودھری نے سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مارشل لا میں بھی مذاکرات کیے جاتے ہیں، پی ٹی آئی کو اب سیاسی جماعتوں کے ساتھ ڈائیلاگ شروع کرنا چاہیے۔

Scroll to Top