خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او کے اختیارات منتقل

گورنر خیبرپختونخوا نے مینٹیننس آف پبلک آرڈر (MPO) آرڈیننس کے تحت شہریوں کی قبل از وقت گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو تفویض کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس فیصلے کا بنیادی مقصد اضلاع کی سطح پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز (DPOs) کی جانب سے بھیجی جانے والی سفارشات پر فوری کارروائی کو ممکن بنانا ہے تاکہ محکمہ داخلہ کے ذریعے مرکزی سطح پر ہونے والی تاخیر کا خاتمہ کیا جا سکے۔

اس نئے فیصلے کے بعد 2025 کا وہ نوٹیفکیشن منسوخ ہو جائے گا جس کے تحت یہ اختیارات ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ہوم) کے سپرد تھے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخواکے اسکولوں کے نام پر سرکاری خزانے کو ساڑھے 37 کروڑ کا چونا، تحقیقات کا حکم

یہ اقدام ایم پی او آرڈیننس کی دفعہ 26 اور آئین کے آرٹیکلز 232 اور 234 کے تحت فراہم کردہ ہنگامی فریم ورک کے تحت اٹھایا گیا ہے۔

Scroll to Top