اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے کیے گئے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، اٹک، کلر سیداں، ہری پور اور چکوال سمیت خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز راولپنڈی کے قریب روات سے 15 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے نہایت واضح محسوس کیے گئے جب کہ لاہور میں بھی ہلکے جھٹکے رپورٹ ہوئے۔
بعض مقامات پر جھٹکوں کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی، اٹک، ہری پور، چکوال، کلر سیداں اور گردونواح کے علاقوں میں بھی زمین لرز اٹھی۔
خیبرپختونخوا سمیت ملک میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
زلزلے کے فوری بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔





