امریکا نے فلسطین تسلیم کرنے والے یورپی ممالک کے اقدامات کو غیر متعلقہ قرار دے دیا

امریکا نے فلسطین تسلیم کرنے والے یورپی ممالک کے اقدامات کو غیر متعلقہ قرار دے دیا

امریکی وزیر خارجہ مارک رو بیو نے فرانس اور برطانیہ سمیت مغربی ممالک کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اقدامات پر سخت تنقید کی ہے۔

مارکو روبیو نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام صرف اسرائیل کی منظوری سے ممکن ہے اور مغربی ممالک کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا عمل حقیقت سے دور اور غیر متعلقہ ہے۔

مارک رو بیو نے کہا ہے کہ برطانیہ اور فرانس میں فلسطینی ریاست بنانے کی صلاحیت موجود نہیں اور یہ فیصلے صرف داخلی سیاسی مفادات کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک فلسطینی ریاست کا کوئی واضح نقشہ پیش کرنے سے قاصر ہیں نہ ہی وہ یہ بتا سکتے ہیں کہ فلسطینی ریاست کہاں ہوگی اور کون اس کی حکومت کرے گا۔

امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل کی مکمل منظوری کے بغیر ممکن نہیں اور مغربی ممالک کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اقدامات مسئلہ فلسطین کے حل میں رکاوٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا نے فلسطینی ریاست کی تسلیم کے لیے بڑی شرط عائد کر دی! تفصیلات جانیں

دوسری جانب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں برطانیہ، فرانس، مالٹا اور کینیڈا نے مشروط طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ مزید یورپی ممالک بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کے قریب ہیں جن میں پرتگال اور جرمنی شامل ہیں۔

Scroll to Top