پاک آئرلینڈ ٹی 20 سیریز، قومی ویمن کرکٹ ٹیم آج ڈبلن پہنچے گی

پاک آئرلینڈ ٹی 20 سیریز، قومی ویمن کرکٹ ٹیم آج ڈبلن پہنچے گی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آج دوپہر ڈبلن پہنچے گی، آئرلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

قومی ٹیم ڈبلن روانگی کے لیے کراچی ایئرپورٹ پہنچ چکی ہے اور قطری ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دوحہ کے راستے آئرلینڈ روانہ ہوئی ہے۔

پاکستان اور آئرلینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 6 اگست کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 8 اگست جبکہ تیسرا اور آخری میچ 10 اگست کو ہوگا۔

پاکستان ویمن ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا کر رہی ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، گل فیروزہ، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز شامل ہیں۔

رامین شمیم، شوال ذوالفقار، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، منیبہ علی، نجیحہ علوی، طوبیٰ حسن اور حیدہ اختر بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

سیریز کی تیاری کے لیے قومی ٹیم نے کراچی میں بھرپور ٹریننگ کی اور اب کھلاڑی آئرلینڈ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Scroll to Top