محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں آئندہ چند روز کے دوران تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ بالخصوص بالائی علاقوں میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، بارش کے اس سلسلے کے دوران بعض مقامات پر ژالہ باری اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی موجود ہے، جس کے پیش نظر مقامی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دریں اثنا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی بالائی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہ سکتا ہے، جبکہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے والوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔





