مستونگ شہداء قوم کا فخر ہیں، غمزدہ خاندانوں کیساتھ ہیں، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور

مستونگ شہداء قوم کا فخر ہیں، غمزدہ خاندانوں کیساتھ ہیں، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ واقعے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پوری قوم ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ’’سکیورٹی فورسز نے ملک میں قیامِ امن کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اور پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔‘‘

علی امین گنڈاپور نے شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تمام ادارے اور عوام متحد ہیں، اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ مستونگ دھماکہ ایک افسوسناک سانحہ ہے جس نے پوری قوم کو غمگین کر دیا ہے، تاہم سیکیورٹی فورسز کے حوصلے بلند ہیں اور ملک دشمنوں کے خلاف جنگ پوری قوت سے جاری ہے۔

Scroll to Top