شبلی فراز سینے میں تکلیف کے بعد پشاور کے اسپتال منتقل

سینیٹ سیکرٹریٹ نے عہدہ کیوں خالی قرار دیا؟ بڑی خبر سامنے آ گئی

اسلام آباد: سینیٹ سیکرٹریٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کو قائد حزب اختلاف کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کا عہدہ 5 اگست 2025 سے خالی قرار دے دیا گیا ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے شبلی فراز کو نااہل قرار دینے کے بعد کیا گیا ہے۔

شبلی فراز کو 9 مئی کے مقدمات میں سزا یافتہ ہونے پر دیگر 8 ارکانِ پارلیمنٹ کے ہمراہ نااہل قرار دیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے ان تمام ارکان کی نشستیں بھی خالی قرار دی تھیں۔

یاد رہے کہ نااہلی کے فیصلے کے خلاف شبلی فراز اور عمر ایوب نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کو مزید کارروائی سے روک دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : انسانی اسمگلنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، مرکزی ملزم چارسدہ سے گرفتار

تاہم سینیٹ سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا عہدہ باضابطہ طور پر خالی کر دیا ہے۔

اس پیش رفت کے بعد سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے نئے امیدوار کے لیے مشاورت کا عمل متوقع ہے، جبکہ پی ٹی آئی اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Scroll to Top