سونا مہنگا ہوگا یا سستا؟ وائٹ ہاؤس کا اہم اعلان سامنے آ گیا

واشنگٹن: امریکی حکومت نے سونے کی اینٹوں سمیت دیگر خصوصی مصنوعات پر عائد ٹیرف کی وضاحت کے لیے جلد ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بتایا کہ یہ آرڈر درآمدی محصولات کی تفصیلات کو واضح کرے گا تاکہ تجارتی پالیسی میں شفافیت بڑھے اور کاروباری برادری کو بہتر رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام درآمدی اشیاء پر عائد محصولات کی مکمل تفصیل مرتب کریں تاکہ کسی قسم کا ابہام باقی نہ رہے۔

یہ بھی پڑھیں : گیمنگ کے شوقین نوجوانوں کے لیے خوشخبری: پاکستان نے اپنی پہلی ای اسپورٹس پالیسی تیار کر لی

یہ اقدام امریکی مارکیٹ میں استحکام لانے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ضروری سمجھا جا رہا ہے۔

ایگزیکٹو آرڈر کے بعد تجارتی منڈیوں میں بہتری آئے گی اور امریکی تجارتی پالیسیاں مزید واضح ہو جائیں گی، جس سے ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کو فائدہ پہنچے گا۔

Scroll to Top