بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم، چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی، نوشہرہ میں سیلاب

بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم، چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی، نوشہرہ میں سیلاب

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں گرمی اور حبس کے تسلسل کیساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں بارش متوقع ہے، تاہم ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں رہیں گے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالعزیز کے مطابق لاہور میں آئندہ چند روز تک گرمی اور حبس کی شدت برقرار رہے گی، جبکہ تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، صرف ہلکی پھوار یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 13 اگست سے بالائی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع ہے، جو مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

خیبرپختونخوا: سوات، دیر، بونیر، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، پشاور، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، مردان، خیبرآزاد کشمیر و گلگت بلتستان: چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کی توقع

نجی ٹی وی چینل (دنیا نیوز)کے مطابق ادھر نوشہرہ میں وقفے وقفے سے جاری بارشوں نے سیلابی صورتحال پیدا کر دی ہے۔ ندی نالوں میں طغیانی کے باعث پانی گھروں، دکانوں اور سرکاری عمارات میں داخل ہو گیا ہے۔ریلوے کالونی سمیت مختلف علاقوں میں پانی داخل ہونے سے رہائشی پریشان متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ڈسپنسریاں اور اسکولز بھی زیرِ آب آنے لگےمقامی انتظامیہ کے مطابق، ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ عوام کو نشیبی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

گزشتہ روز اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جبکہ دیگر بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

Scroll to Top