گنڈاپور اسلام آباد کی تابعداری چھوڑینگے تو اگلے ہی دن عدم اعتماد آجائیگی، گونر کے پی

گنڈاپور اسلام آباد کی تابعداری چھوڑینگے تو اگلے ہی دن عدم اعتماد آجائیگی، گونر کے پی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اگر وفاقی حکومت کی تابعداری چھوڑتے ہیں تو اگلے ہی دن ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جب چاہیں خیبرپختونخوا میں حکومت کو تبدیل کر سکتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے بھٹ شاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’قلعہ بالا حصار سے بھاگنا ہو یا ڈی چوک سے، گنڈاپور ہر معاملے میں اسلام آباد سے ہدایت لیتے ہیں۔’’ انہوں نے مزید کہا کہ گنڈاپور کی سیاسی وفاداری مکمل طور پر مرکز کے تابع ہے اور اگر یہ رشتہ ٹوٹا تو ان کی حکومت کا خاتمہ یقینی ہے۔

نجی ٹی وی چینل (جیو نیوز)کے مطابق گورنر کے پی نے کہا کہ اتحادی جماعتیں جب چاہیں صوبے میں گنڈاپور حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لا سکتی ہیں، لیکن یہ قدم سیاسی حکمت عملی کے تحت صحیح وقت پر اُٹھایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا، ’’جب بھی ہمارے نمبرز پورے ہوئے، ہم عدم اعتماد لے آئیں گے۔‘‘

فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے حالیہ منتخب سینیٹرز پر بھی سوالات اٹھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چھ منتخب سینیٹرز میں سے ایک تو حلف تک اٹھانے کے قابل نہیں، جبکہ باقی پانچ میں سے ایک ہمارے ساتھ رابطے میں ہے اور وقت آنے پر ہمارے حق میں ووٹ دے گا۔

Scroll to Top