بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کی سیاست میں شمولیت کا راز عمر ایوب نے کھول دیا

پشاور: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان اگر سیاست میں قدم رکھنا چاہیں تو انہیں کسی نے منع نہیں کیا اور انہیں ہمیشہ خوش آمدید کہا جائے گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ سیاست میں مشکل حالات کا سامنا ہوتا ہے لیکن بانی پی ٹی آئی کے بیٹے مضبوط ہیں اور وہ اس چیلنج کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے 5 اگست کے احتجاج کے حوالے سے کہا کہ عمران خان نے ہدایت دی تھی کہ احتجاج مقامی سطح پر کیا جائے، اگر بانی پی ٹی آئی کہیں اسلام آباد نہ جانا ہو تو پھر احتجاج میں شامل ہونے والوں کا فیصلہ ان کا اپنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : گورنمنٹ کالج پشاور کی انتظامیہ میں مالی بے ضابطگیاں اور کرپشن کے سنگین الزامات سامنے آ گئے

عمر ایوب نے پنجاب میں پولیس کی کارروائیوں پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ حکومت مذاکرات کے قابل نہیں رہی کیونکہ وہ خود بھی اپنی مرضی کے فیصلے کرنے سے قاصر ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں علم نہیں کہ عمران خان کو جیل سے رہائی کے لیے کوئی آفر ہوئی ہے اور اگر کوئی آفر بھی آتی ہے تو عمران خان اسے قبول نہیں کریں گے۔

Scroll to Top