یومِ آزادی تقریبات کا آج سے باقاعدہ آغاز’’معرکۂ حق‘‘ کے عنوان سے خصوصی تقریب جناح اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے یومِ آزادی کی تقریبات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں خصوصی تقریب ’’معرکۂ حق‘‘کے عنوان سے آج رات 8 بجے جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں منعقد ہوگی، جس میں ملک کی اعلیٰ ترین سیاسی و عسکری قیادت شرکت کرے گی۔
قومی اخبار (روزنامہ پاکستان ویب سائٹ)کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت دیگر اہم شخصیات تقریب میں شریک ہوں گی۔
جے ایف 17 تھنڈر کا فلائی پاسٹ مظاہرہ معروف فنکاروں کی جانب سے ملی نغمے اور میوزیکل شوملک بھر کے شہریوں کے لیے براہ راست نشریا ت تقریب میں پاکستان کی تاریخ، قربانیوں اور قومی یکجہتی کے پیغام کو اجاگر کیا جائے گا، جبکہ شہداء اور غازیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا
دوسری جانب، تمام اہم سیاسی جماعتوں نے بھی یومِ آزادی کی تقریبات پروقار طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ جماعتی قائدین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی دن کے موقع پر بے جا اصراف سے گریز کریں اور اپنی خوشیوں میں معاشرے کے نادار، یتیم، بیوگان، مساکین اور مستحق افراد کو بھی شامل کریں۔قائدین کا کہنا تھا کہ حقیقی جشن آزادی وہی ہے جس میں ہر طبقے کو برابر کا حصہ دار بنایا جائے۔





