رکشے بھی جھوم اٹھے یوم آزادی کی خوشیوں میں، شہر بھر میں چمکتی رنگینی

اسلام آباد :(مہوش قماس خان ) یوم آزادی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جشن کی خاص رونق دیکھنے میں آئی ہے۔

رکشے ڈرائیورز نے اپنی گاڑیوں کو خوبصورت انداز میں قومی پرچم اور رنگوں سے آراستہ کیا ہے، جس نے سڑکوں پر ایک منفرد جوش و جذبہ پیدا کر دیا ہے۔

یہ رنگا رنگ منظر نہ صرف عوام میں حب الوطنی کا جذبہ بڑھا رہا ہے بلکہ ملک کی آزادی اور ترقی کے جشن کو مزید خوبصورت بنا رہا ہے۔

اسلام آباد کی سڑکوں پر دکھائی دینے والے یہ سجائے ہوئے رکشے اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ پاکستان میں ہر طبقہ اس تاریخی دن کو دل و جان سے منا رہا ہے۔

Scroll to Top